ہزارہ اور ملاکنڈ میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا جبکہ ہزارہ اور ملاکنڈ میں کئی ایک مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم ابرآلود ر ہے گا جبکہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں کئی ایک مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 06 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں منفی 5 اور کالام میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔