کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہین افغان فٹ بال کلب کے زیر اہتمام بلدیہ ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم اتحاد ٹائون میں جاری آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ہزارہ محمڈن نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ انصاری کو عالم زیب کے گول کی بدولت 1-0 سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں نیشنل شاہین نے کلری محمڈن کو 2-0 سے ہرادیا نیشنل شاہین کے شعیب اور سمیر نے ایک ایک گول اسکور کئے تیسرے میچ میں لسبیلہ اسٹوڈینٹس نے ینگ حقانی کو 4-1سے مات دی فاتح ٹیم کے ذین ،سراج ،ظفر اور بلال نے گول کئے حریف ٹیم کا واحد گول غلام فاروق نے کیا۔
چوتھے میچ میں ینگ میزان نے رحیم محمڈن کو 1-0سے زیر کردیا شہزاد نے فیصلہ کن گول اسکور کیا جبکہ رحیم محمڈن نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کئے ۔پانچویں میچ میں قادری اسپورٹس نے جانباز سلطان آباد کو 2-0سے زیر کردیا قادری اسپورٹس کے امام بخش نے دونوں گول اسکور کئے ۔چھٹے میچ میں خیبر مسلم نے بجلی اسپورٹس لیاری کو 5-0 سے شکست دیدی خیبر مسلم کے عثمان علی نے 3گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ اظہر صالح اور عزیزاللہ نے ایک ایک گول کئے ۔ساتویں میچ میں رحمن کلب نے شاکر کے خوبصورت گول پر چنیسر بلو کو ڈھیر کردیا۔
آٹھویں میچ میں افغان جانباز نے ینگ رشید آباد کو 2-0سے ہرادیا رئوف خان نے 2گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالکریم ،عدنان ،شمین خان ،واسع،محمد علی اور شیر محمد نے جبکہ میچ کمشنر محمد سلیم کے ایم سی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل نے انجام دیئے۔