پشاور (جیوڈیسک) اے این پی کے قائم مقام صدر حاجی عدیل نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع کرائی گئی صوبہ ہزارہ کے قیام کی قراردار کو صوبہ توڑنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے صوبہ ہزارہ کیلئے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔
قرارداد کی حمایت نہیں کرتے، پی ٹی آئی پہلے صوبے میں تبدیلی لائے اور اس کے بعد نیا صوبہ بنائے۔ حاجی عدیل نے کہا کہ اے پی سی کی جانب سے حکومت نے دعوت نامہ بھجوایا ہے اور وہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔