کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ اگر ہزارہ سرائیکی اور بہاولپور صوبے کی بات ہو سکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں، حمزہ شہبازکی جماعت ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کا وعدہ کرچکی ہے، ایسا لگتا ہے مشرف کیخلاف انصاف سے نہیں انتقام سے کام لیا جارہا ہے۔
حمزہ شہباز شریف کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایم کیوا یم کے رہنماء نے کہا کہ ملک میں جب دوسرے علاقوں میں اس قسم کی بات ہوسکتی ہے تو ایسا سندھ میں کیوں نہیں ہوسکتا، تمام شہری برابر ہونے چاہیئں، اور سب کو انصاف ملنا چاہیے۔