ہزارہ ٹان دھماکے میں زخمی ایک اور خاتون جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) خود کش حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ کوئٹہ ہزارہ ٹان میں زخمی ہونے والی خاتون سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج تھی جہاں وہ دو روز تک موت و حیات کی۔

کشمکش مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہزارہ ٹان میں امام بارگاہ کے باہر دوران چیکنگ خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا تھا جس سے 10 خواتین اور 3 بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔