مانسہرہ (جیوڈیسک) ہزارہ یونی ورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم اور دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں 10 طالب علم زخمی جب کہ طالبات محصور ہو گئیں۔
مانسہرہ کی ہزارہ یونی ورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے صورت حال انتی کشیدہ ہو گئی کہ ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے دستی بموں سے حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 10 طالبعلم زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور یونیورسٹی کو سیل کردیا جس کے باعث طالبات کی بڑی محصور ہو گئی ہیں۔