محمد زبیر صدیقی ہزاروی کا مرکزی قیادت کے ساتھ ہزارہ ڈویژن اور پنجاب کا ہنگامی دورہ

Earthquake

Earthquake

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے زلزلہ سے تباہی حکومت اور میڈیا کے اندازے سے کہیں زیادہ ہے، کچی آبادیاں اور کچے مکانات یکسر ختم ہوچکے ہیں، کئی چھوٹے پہاڑی اضلاع پوری پوری بستیاں اجڑ چکی ہیں، جانی نقصان گزشتہ زلزلے سے کم ہے مگر معاشی طور پر تخمینہ بہت زیادہ لگایا جا سکتا ہے، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو خود ان اضلاع کو دروہ کرنا چاہیے۔

اس بار سردی کی شدت بھی بہت زیادہ ہے، انجمن طلبہ اسلام کے شعبہ فلاحی امور کے تحت ملک بھر میں علاقائی اور ضلعی تنظیموں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف کردیا گیا ہے تا کہ بڑے پیمانے پر زلزلہ زدگان کی مدد کی جا سکے، مرکزی و صوبائی قیادت کے ساتھ صوبہ خیبر پخونخواہ، ہزارہ ڈویژن، پنڈی ڈویژن، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ ذہنی پسماندگی نے پوری قوم کو یکسر مائوف کردیا ہے، پور ے ملک میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں، ہر گزرتا لمحہ نئی تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے اور الیکٹرانک میڈیا اپنی ریٹنگ کے چکر میں زلزلے کے مزے لے رہا ہے، میڈیا کے لئے ایک گونگی بہری گیتا سینکڑوں خاموش لاشوں سے بڑھ کر ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا تھا کہ ملک میں تاریخ سب سے متشدد زلزلہ آیا تھا، میڈیا کب صحافتی بلوغت کا ثبوت دے گا۔

اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام نے مرکزی صدر محمد زبیر ہزاروی کی خصوصی ہدایت پر ملک بھرمیں ڈزاسٹر سیل قائم کردیاگیا ہے، ہنگامی صورتحال سے دوچار متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، رابطہ سیل کے انچارج صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی ہونگے، جن کا رابطہ نمبر 03332144883ہے، انجمن طلبہ اسلام اس مشکل وقت میں اپنے متاثرین بھائیوں کا تنہا نہیں چھوڑے گی، میڈیا سے درخواست ہے کہ براہ کرم ریٹنگ سے ہو کر سنجیدہ کوریج کی جائے اور حکومت و فوج کی مدد کی جائے، جن علاقوں میں نقصان زیادہہوا ہے اور وہاں امداد نہیں پہنچی تو میڈیا کو چاہیے کہ ایسے علاقوں اور شہروں کی طرف توجہ دے، انجمن طلبہ اسلام کی صوبہ پنجاب کی کابیبہ اور اضلاع کی تنظیمیں ایک ہفتے تک ایمرجنسی کے طور پر تنظیمی سرگرمیوں سے ہٹ کر امدادی سرگمیوں میں مصروف رہیں گی۔