کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوب مشرقی زون کے تحت یونٹ عبداللہ بن عمر میں “یارِغار و مزارو تجدیدِ عہدوفا “سمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم عمومی رانا عثمان نے خصوصی شرکت کی۔
سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم عمومی رانا عثمان کا کہنا تھا کہ حضرت ابو بکر صدیق اس امت کے افضل ترین انسان اور امام ہیں، آپ کا دور خلافت مثالی دور ہے، موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل نظام صدیقی میں موجود ہے۔
لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی روشن ندگی کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی معاشرتی زندگی کو درست سمت گامزن کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ طلبہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اسلاف کے حالات و واقعات بھی پڑھا کریںتاکہ نفس کی اصلاح ہو سکے۔ اس موقع پر MSO جنوب مشرقی زون کے ناظم محمد حمزہ ، محمد نیئر اور کاشف عمر لغاری نے رانا عثمان کا خیر مقدم کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔