کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے چیف کنوینر سید ارشد علی القادری نے کہا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق کا دور خلافت موجودہ حکمرانوں کے لئے مشعل راہ منکرین ختم نبوت کے خلاف جہاد اور فتنہ مسیلمہ کذاب کا خاتمہ حضرت ابو بکر صدیق کا عظیم کارنامہ ہے
آج بھی آپ کے مرتب کردہ اصولوں پر عمل کرکے ہر بحران کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے چیف کنوینر سید ارشد علی القادری نے کراچی میں یوم صدیق اکبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ نبی کریم ۖ نے اپنی حیات طیبہ میں سید نا صدیق اکبر کو امیر حج مقرر کیا اور امامت کے لئے اپنے مصلیٰ پر کھڑا کیا جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ آپ خلیفہ بلا فضل ہیں ۔حضرت ابو بکر صدیق کے خلافت کے دور میں مسلمان حکمرانوں کے لئے راہنما اصول موجود ہیں
جن کو اپنا کر آج بھی مسلمان شوکت رفتہ حاصل کرسکتے ہیں سید ارشد علی قادری نے کہاکہ حضرت ابو بکر صدیق نے نبی کریم ۖ کی محبت میں جانی و مالی قربانی پیش کرکے ہمیں یہ سبق دیا ہے کہ ہر چیز سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب کریم ۖ سے محبت کرنا ایمان کا تقاضہ ہے ۔آپ جہاں محبوب کریم ۖ کے مخالفین سے شدید نفرت کا اظہار کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت پیش فرماتے تھے وہاں مسلمانوں کے لئے اور اپنے عوام کے لئے انتہائی مہربان تھے
آپ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرنا ہمارا دینی فرض بھی ہے اور وقت کا تقاضہ بھی ہے انہوں نے کہاکہ سید نا صدیق اکبر کی زندگی کے اخری لمحات اپنے محبوب حضرت مصطفی ۖ کی حیات طیبہ سے ملتے ہیں مقام عشق و رسالت ۖ میں اس قدر بلند و بالا ہوچکے تھے کہ ان کی ہر ادا ایک عالم کو منور کررہی ہے ۔ جاری کردہ ۔سیکریٹری اطلاعات