حضرت علامہ جیلانی چاند پوری کے عرس کا باوقار آغاز

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام شیخ المشائخ حضرت شید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کے 10ویں سالانہ عظیم الشان 3روزہ عرس مبارک کا باوقار آغاز ہو گیا عرس کا آغاز مزار اقدس کو عرق گلاب سے غسلم معروف علماء اکرام کی شرکت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام شیخ المشائخ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری الحسنی الحسینی کے 10ویں سالانہ عظیم الشان3روزہ عرس مبارک کا شاندار اور باوقار آغاز سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے مزار اقدس کو عرق گلاب سے غسل دیکر کیا اس موقع پر انہوں نے مزار پر چادر پوشی اور گل پاشی بھی کی گئی عرس کے پہلے روز حسب روائت اللہ تبارک تعالیٰ کے ذکر سے کیا گیا۔

محفل کی صدارت حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ سجادہ نشین حضرت خورشید الحسن شاہ جیلانی نے کی محفل سے معروف علماء اکرام ،مشائخ عظام نے خطاب فرمایا جن میں پیر طریقت حضرت سید عظمت علی شاہ ہمدانی ،حضرت سید خالد سلطان شاہ،مفتی اشرف گورمانی ،حضرت سید عثمان شاہ فیروزی ،فیصل عزیزی ،مفتی ضیاء خان اور دیگر علماء اکرام شامل تھے محفل کی نظامت کے فرائض صاحبزداہ رئیس احمد نے انجام دیئے ۔عرس کے پہلے روز ہزاروں کی تعداد میں مریدین اور عوام نے درگاہ شاہ جیلانی پر حاضری دی۔