پاکپتن (جیوڈیسک) حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں. پاکپتن میں برصغیر کے عظیم بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات کے موقع پر ملک بھر سے زائرین نے شرکت کی جبکہ سجادہ نشیں نے مزار کو عرق گلاب اور صندل سے غسل دیا۔
عرس کی تقریب کے اختتام پر بہشتی درواز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ایک سال کے لئے بند کر دیا گیا جسے آئندہ سال عرس کے موقع پر ہی کھولا جائے گا جبکہ سانحہ کربلا کی یاد میں نوری دروازہ بھی سوا ماہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔