حضرت بابا محمد صدیق المعروف ڈھولا پہلوان مست سرکار کا 14 واں سالانہ عرس مبارک کل کاہنہ نومیں منعقد ہوگا

Lahore

Lahore

لاہور: حضرت بابا محمدصدیق المعروف ڈھولا پہلوان مست سرکارکا 14 واں سالانہ عرس مبارک کل بروزہفتہ مورخہ 28 نومبر 2015ء کو بمقام خالدٹائون مین فیروز پور روڈ کاہنہ نومیں منعقدہ وگا،جس میں ملک کے نامورومعروف نعت خواں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاورکرینگے،ختم شریف دوپہرتین بجے ہوگا،ملک وقوم کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی،

کشتی کے میدان میں ایشاء کے نامورپہلوانوں کا سامنا ہوگا،محفل سماء کا پروگرام بعدازنمازعشاء ہوگا،جس میں ملک کے نامور قوال سونی قوال فن کا مظاہرہ کرینگے،خصوصی شرکت زیرنگرانی پیرسیدحیدرعلی شاہ،مہمان خصوصی نومنتخب چیئرمین حاجی بشارت علی ہونگے ،مہمانان خاص میں شاہدعلی خان،غلام مصطفی بھٹی،ملک شاہد،شبیرگجر ،یٰسین پہلوان ،ملک شفقت اعوان (وائس چیئرمین)،اشفاق لکی ودیگر شرکت کرینگے۔