حضرت امام حسین کی شہادت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ندیم ہارون
Posted on November 14, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : حضرت امام حسینکی شہادت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ شہید کربلاحضرت امام حسین نے شریعت محمدیہۖ کی حفاظت کرکے دین اسلام کو تا قیامت زندہ کردیا ۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک یادگار رکھی جائیںگی اور متلاشیان حق کیلئے مینار ئہ نور کاکام دیتی رہیں گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ندیم ہارون خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا حق اور باطل کے درمیان اصولوں کی جنگ تھی جس میں حق کی فتح ہوئی،حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں دی گئی عظیم قربانی سے دین حق کو ایسی سربلندی نصیب ہوئی جس کی نظیر تاریخ میں ملنی مشکل ہے۔ میدانِ کربلا کی شہادتیں اہل حق کیلئے صبر کی لازوال داستان ہے۔
حضرت امام حسین کا صبر اور شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے، محرم الحرام عقیدت و احترام کا مہینہ ہے اس ماہ میں آلِ نبیۖۖ کی قربانیاں ہمیں ایثار کا درس دیتی ہیں۔ ایک سچا اور کھرا مسلمان ہونے کے ناطے نواسہ رسولۖۖ کی قربانی اور ان کے جذبے کا احترام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اگر ہم ان کے جذبے کی پیروی کریں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com