سیدنا حضرت امام حسین کی قربانی دین اسلام سے وفادی کی عظیم مثال ہے۔ پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی

کراچی: پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی نے کہا کہ واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا کرب ناک لمحہ ہے سیدنا حضرت امام حسین کی قربانی اسلام سے وفادری کی عظیم مثال ہے ،امام حسین کا غم عالم اسلام کے لئے عظیم اثاثہ ہے تاریخ اسلام کے اس واقعہ میں انسانوں کے لئے رہنمائی موجود ہے یہ بات انہوں نے امام بارگاہ سلمان فارسی جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی نے کہاکہ آج مشکلات میں گھری ہوئی دنیا حضرت امام حسین کے فکر و فلسفے کو مشعل راہ بنا کر باطل نظام اور نظریہ سے نجات حاصل کر سکتی ہے لیکن آج ہمارے برادران واقعہ کربلا کوفراموش کرچکے ہیں جس کی وجہ سے ہم تقسیم در تقسیم ہوتے چلے جارہے ہیں اور اسلام کے دشمن مظبوط ہورہے ہیں طاغوتی قوتوں نے ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے ہمیں کمزور کردیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے پروفیسر سید علی رضا شاہ نقوی نے کہاکہ سیدنا حضرت امام حسین نے دین اسلام کی بنیادوں کو مستحکم کیا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسوہء حسینی کو مشعل راہ بنا کراپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ظالم اور باطل قوتوں کی عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے۔