حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پرموبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست

 Phone Service

Phone Service

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر موبائل فون سروس بند کرنے کے لئے محکمہ داخلہ کو درخواست کر دی۔

پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر پنجاب کے بیس اضلاع انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں اور اس موقع پر امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے پولیس نے محکمہ داخلہ کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

پولیس نے یہ درخواست راولپنڈی سانحہ اور فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کے بعد دی ہے اور جن اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان میں لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان ،جھنگ، راولپنڈی، گجرات اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔

موبائل فون سروس بند کر نے کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔موبائل فون سروس صبح چھ بجے سے جلوسوں کے اختتام ہونے تک بند رکھی جائے گی۔موبائل فون سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔