لاہور (پریس ریلز) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی عقیل خان کالمسٹ نے کہا کہ حضرت امام حسین نے 10 محرم الحرام 61ھ کو جو عظیم قربانی دی اس واقع کو کئی صدیاں گزر گئیں مگر یہ آج بھی اپنی تروتازگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
آزادی کے متوالوں ، ظلم سے ٹکرانے والوں، حق کا پرچم بلند کرنے والوں، امر بالمعروف ونہی ازمنکر کا پرچم تھامنے والوں اور غلامی کی زندگی پر موت کو ترجیح دینے و الوں کے لیے کربلا آج بھی مشعل راہ ہے۔
انہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام دنیا کہ مسلمان یکجا ہو جائیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں جھکا نہیں سکتی۔
کل مسجد اقصیٰ کو اسرائیل نے بند کر دیا تھا مگر آج عرب ممالک کے دباؤ پر مسجد اقصیٰ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسی طرح اگر ہم ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کراسلام کی خاطریکجا ہوگئے تو پھر ہر طرف اسلام کا بول بالا ہو گا۔