کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرزندخاندان غوث الثقلین پیر طریقت حضرت شیخ المشائخ حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری کا گیارہواں سہہ روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہوگیا۔
عرس کے اختتامی روز صبح سے رات گئے تک درگاہ شاہ جیلانی پر عوام کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ہزاروں کی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ،علماء اکرام ،مریدین اور خلفاء اکرام نے مزار شریف پر حاضری دی ،چارد چڑھائے اور گل پاشی کی ۔عرس کے آخری روز عظیم الشان محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ملک معروف قوال حضرات افضل صابری و ہمنواء اور زمان ذکی تاجی و ہمنواء نے اپنا کلام پیش کرکے محفل میں سماء باندھ دی محفل کی صدارت حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ اور درگاہ شاہ جیلانی کے سجادہ نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی کی جبکہ اس موقع پر محفل میں خلفاء اکرام ،مریدین اور زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانان گرامی پیر اسلم شاہ ،اے این آئی سندھ کے صدر عبدالرشید نورانی ،وسیم حسین شاہ،بابر علی ،ڈاکٹر عبدالرشید زمان ،جمیل اختر اور ڈاکٹر مختار احمد بھی موجود تھے۔عرس کی تقریبات کے اختتام پر خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی ترقی ،خوشحالی اور سلامتی ،اسلام کی سربلندی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔