کوٹ مٹھن (جیوڈیسک) خواجہ غلام فرید نے اپنی شاعری میں لطیف احساسات، جذبات اور وجدانی کیفیات کو سمو دیا۔ وہ توحیدِ وجودی کے قائل تھے۔
ان کا تمام کلام اسی رنگ میں رنگا ہوا ہے۔ دور دراز سے آنے والے زائرین کی مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔
عرس کے موقع پر محفل سماع کا بھی خاص اہتمام کیا گیا۔ سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے مزار حضرت خواجہ غلام فرید پر فاتحہ خوانی کی عرس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔