حضرت مہرعلی، بابو جی، لالہ جی اور سید نصیرالدین نصیر نے اسلام کی آبیاری کیلئے بے پناہ کوششیں کیں
Posted on December 28, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: حضرت مہرعلی، بابو جی، لالہ جی اور سید نصیرالدین نصیر نے اسلام کی آبیاری کیلئے بے پناہ کوششیں کیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رسول بنانے والا اللہ اور بادشاہوں کو تخت دینے اور کھینچے والی بھی اللہ ہی کی ذات ہے۔
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی ملحوظ رکھنے والا مسلمان کبھی صحابہ کی گستاخی نہیں کر سکتا۔ نصیرملت سید نصیرالدین نصیر وقت کے عظیم مفکر ، دانشور ، اور مذہبی پیشوا تھے جنہوں نے توحید پر واضع مؤقف پیش کرتے ہوئے اعتراض کرنے والوں کے منہ بند کر دیئے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین جماعت اہلسنت کے ڈویژنل نائب صدر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے جامعہ سعیدیہ میں سید نصیرالدین نصیر گولڑوی کے پانچویں سالانہ عرس کے موقع پر ہزاروں افراد کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی شمع روشن کر کے لاکھوں غیر مسلموں کو مشرف با اسلام کیا۔ حضرت سیدنا مہرعلی گولڑوی اپنے وقت کے بہٹ بڑے ولی تھے جنہوں نے اپنی کشف و کرامات سے اس آب و گیاہ کو علم کی روشنی سے منور کیا۔
حضرت مہر علی نے پاکستانی مسلمانوں کو ختم نبوت کا خاص تحفہ دیا اور آپ کی آواز پر تمام مسالک کے لوگوں نے اتفاق کر کے آپ پر مکمل اعتماد کیا۔ جو کہ آپ کی علمی قابلیت کی دلیل ہے۔ اس طرح نصیر ملت حضرت سید نصیرالدین نصیر نے مسئلہ توحید اور خانقاہی نظام کے درمیان واضع فرق بتاتے ہوئے کہا کہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کائنات حضرت آدم ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنانے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہادر خان کو وزیر اور ملک احمد علی اولکھ کو وزیرستان بنانے والا بھی اللہ تعالیٰ ہے۔
اللہ تعالیٰ کسی کے گھمنڈ اور غرور ہو ہرگز پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ آلِ رسول اور اصحاب رسول سے محبت ہمارے ایمانوں کو حصہ ہے۔ گستاخوں کیلئے تباہی اور ہلاکت کے سواء کچھ نہیں۔ ہم صحابہ کے اس لیئے غلام ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے۔ صحابہ کے احسانات تمام مومن مسلمانوں پر ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کو ملحوظ رکھنے والا کبھی صحابہ کی گستاخی نہیں کر سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے جن لوگوں کے سینوں کو کھول دیا وہ ایمان پر رہے۔ آخر میں ہزاروں افراد کو لنگر کھلایا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com