حضرت میاں محمد سلطان علی چشتی ایک عطیم مصلح اور روحانی پیشوا تھے۔ اشرف آصف جلالی

لاہور: سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حضرت میاں محمد سلطان علی چشتی ایک عطیم مصلح اور روحانی پیشوا تھے۔وہ ایک حکیم حازک اور صاحب اسرار رموز تھے۔ ان میں حد درجے کی سادگی اور عاجزی موجود تھی۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میاں محمد سلطان علی چشتی کے ختم چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ اور مقام مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ان کے سینے میں خدمت خلق کا جذبہ معجزن رہتا تھا۔ وہ غریبوں کے بہت بڑے آسرا تھے۔

آپکا ڈیرہ ایک بہت بڑی اسلامی این جی اوز کا کردار ادا کرتا رہا ۔آپ نے طلباء کی تعلیم و تربیت کیلئے وظائف جاری کیے اور لوگوں کو بلا سود قرضہ جات فراہم کیے۔آپ نے تقریباً ایک صدی کے قریب دین حق کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔چہلم کی تقریبات کا انعقاد حضرت صاحبزادہ محمد حق نواز چشتی کی سرپرستی میں ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔