پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 12/01/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) سیکورٹی انتظامات ناقص ہونے کی پاداش میں ایک پرائیویٹ سکول سیل جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کر دی تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کے ہمراہ تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ،اے ای او ایحوکیشن منیر سعیدنے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تحصیل پیرمحل میں قائم سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کا معائنہ کیا۔غیر تسلی بخش سکولز کو وراننگ جاری کرتے ہوئے انہیں احکامات جاری کئے کہ وہ فوری طور پر سیکورٹی اقدامات مکمل کریںوگرنہ انہیں قانون کے مطابق سیل کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے سبزی منڈی روڈ پر قائم پرائیویٹ ہائی سکول کو حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑانے پر سیل کر دیا ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی ناقص اقدامات کئے گئے تھے جن میں نہ تو خاردارتاریں لگائیں گئیں اور نہ ہی سیکورٹی گارڈ کے پاس میٹل ڈیڈیکٹر،واک تھرو سیکیورٹی گیٹ اور CCTVکیمرہ موجود تھے۔ جب کہ سکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد 1000کے قریب ہے ۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرنے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2کا معائنہ کیا سکول کی ٹوٹ ہو ئی چاردیواری پر ناراضی کا اظہار کیاانہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سکول کی چاردیواری کے لئے حکومت کی طرف 60لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے لیکن ٹھیکیدار کی طرف اس پر کام شروع نہ ہو سکا ہے اس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا۔

Hafez Muhammad Najib Schools Visits

Hafez Muhammad Najib Schools Visits

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) میاں نواز شریف حکومت ملک سے سو فیصد دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے اگر موجودہ نازک حالات میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک ایجنڈے پر متفق ہو جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم مستقبل قریب میں دہشت گردی کی لعنت سے نجات حاصل نہ کر سکیں۔اگر کھینچا تانی کی سیاست کا عمل جاری رہا تو ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی ان خیالات کااظہارسر گرم کارکن مسلم لیگ ن چوہدری عاطف ضیا ء آف جاکھڑا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا افسوس ناک واقعہ ہے۔معصوم طلبہ کو خون میں نہلانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ صرف بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بن کر معصوم لوگوں کا خون بہاتے ہوئے امن و آتشی کے دین اسلام کو بد نام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔جب کہ اسلام میں کسی بھی انسان کو قتل کرنے کی سختی سے ممانعت ہے کیونکہ نبی پاک ۖ کا ارشاد پاک ہے کہ ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ایک دہائی سے زائد جاری دہشت گردی کاروائیوں میں ہماری عوام نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی عوامی کو مٹھی بھر دہشت گرد خوف زدہ کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔ملک کے اندر فوجی عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئندہ اقدام ہے۔ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل بھی فوجی عدالتوں کروایا جائے تا کہ معاشرہ سے جرائم کی شرح کو کم کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) نامعلوم ڈاکوئوں 1200بوری یوریا کھاد ٹرالر سمیت لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق پیرمحل بائی پاس پر طاہر ولد بشیراحمد کی مالیتی 1200 بوری یوریا کھاد سے لدا ہو اٹرالر کو نامعلوم ڈاکوئوں لوٹ کرموقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے کی پاداش میں نواحی گائوں 320گ ب کے مسمی عاقب اعجاز ولد اعجاز حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) لائوڈ سپیکر کے غیرقانونی استعمال کرنے پر الگ الگ مقدمات کا درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے جامعہ مسجد 670/11گ ب میں بذریعہ لائود سپیکر چندہ مانگنے اور گائوں 742گ ب کی جامعہ مسجد بریلوی لائوڈ سپیکر پرخطبہ دینے کی پاداش میں محمد رمضان ولد احمد بخش وغیرہ کیخلاف تھری ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں الگ الگ مقدمات کا درج کرکے کاروائی شروع کردی