پیرمحل کی خبریں 26/02/2015

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) معروف ماہر تعلیم چوہدری عبدالرزاق کی نماز جنازہ اقبال پارک میں ادا کی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن ،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، میاں طارق کوٹلی والے سمیت ضلع بھر سے شعبہ تعلیم سے وابستہ سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کیسینکڑوں افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی رسم قل خوانی کا ختم پاک مورخہ 28فروری بروز ہفتہ بوقت 10بجے دن غلہ منڈی کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پنجاب کی آٹھ کروڑ عوام کو پٹوار کلچر کی تبدیلی کا خواب دیکھانے والے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ادارے کی انتظامیہ کئی سال گزر جانے کے بعد بھی ہاتھ سے لکھی قلمی تحریر کو پٹوار خانوں سے باہر نہیں نکال سکی ہے پنجاب بھر کے 80 فیصد پٹوار سرکلوں میں آج بھی پٹواریوں کی قلمی تحریر کا فردات اور انتقالات کے اندراج کے وقت بھرپور استعمال ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار صدرانجمن پٹواریاں پنجاب چوہدری عبدلمجید نے تحصیل پیرمحل کے پٹواریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیو ٹرائزڈ کرتے ہوئے پٹوار سرکل میں ہاتھ سے لکھی جانے والی قلمی تحریر کو بدعنوانی کی پہلی سیڑھی قرار دیتے ہوئے ہمیشہ کے لئے ریونیو نظام سے اس کو ختم کرنے کا پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ادارے کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے ورلڈ بینک، بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پنجاب حکومت کے سیاسی اور حکومتی نمائندوں کے سامنے بڑے بڑے دعوے کرنے والے پروجیکٹ مینجمنٹ ادارے کی انتظامیہ کئی سال گزر جانے کے بعد بھی پٹوار سسٹم سے قلمی تحریر کا خاتمہ نہیں کر پائے ہیں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ نے اپنے جاری کردہ کتابچے میں یہ واضح تحریر کیا تھا کہ ہاتھ سے لکھے ہوئے ریکارڈ اور نظام میں عدم تحفظ کی کمزوری چند عناصر کو اس سے ناجائز فائدہ اٹھوانے اور بدعنوانی کا موقع فراہم کرتی ہے جس کے باعث بہت سے بااثر افراد اپنے بے جا اثرو رسوخ اور مختلف حربوں کے ذریعے اپنی مرضی کے فواہد حاصل کرنے اور ریکارڈ میں بدعنوانی کی بنیاد رکھتے ہوئے تبدیلی کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس سے محکمہ بورڈ آف ریونیو کی بدنامی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے بلکہ غریب، کمزور اور متوسط طبقے کے لوگوں کے حقوق کو غیر محفوظ کیا جا رہا ہے جس کا ہماری انتظامیہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دے گی اور پنجاب بھر میں موجود ریونیو نظام سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ہاتھ سے لکھی جانے والی قلمی تحریری اندراجات کو ختم کر دے گی پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ نے قلمی تحریر کو بدعنوانی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کئی سال قبل اس عمل کی نشاندہی کی تھی تاہم پنجاب بھر کے 80 فیصد موضع جات میں آج بھی فردات کو جاری کرنے، انتقالات کے اندراج کرنے، گرداوری رپورٹ تیار کرنے، نشاندہی رپورٹ مرتب کرنے اور وراثت انتقال کی منظوری دینے کے لئے ہاتھ سے لکھی جانے والی قلمی تحریر کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے ناصرف پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ادارے کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت ہو چکا ہے بلکہ انتظامیہ کی کارکردگی بھی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔ یاد رہے مظفر گڑھ میں 70,000 کے لگ بھگ انتقال کمپیو ٹر میں درج تھے جس کا مناسب بیک اپ نہ ہو نے کی وجہ سے کمپیو ٹر میں وائرس آنے کی وجہ ریکارڈ ضائع ہو گیا۔ اس مو قع پر فیصل آباد ڈوثیرن کے سینئر نائب صدر محمد احمد، تحصیل صدر ظہور احمدنو ناری جنرل سیکرٹری غلام شبیر ، محمد اشفاق ، بابر نو ناری ، محمد رفیق ،منظور خان قانو نگوسمیت پٹورایوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) کھڑی کپاس میں گندم کاشت کرکے فی ایکٹر پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیاجاسکتاہے،ان خیالات کا اظہار سید شاہد بخاری ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پیرمحل میں کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت کے موضوع پرکاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہاکہ دھان کی باسمتی اقسام یا کپاس کی فصل کے لمبے دورانیے کی وجہ سے گندم اپنے بہترین وقت پر کاشت نہیں ہو پاتی۔ گندم کی کاشت کا بہترین وقت یکم تا 15نومبر ہے لیکن اس دوران کپاس خصوصاً بی ٹی اقسام بھرپور پھل کے ساتھ کھیت میں موجود ہوتی ہیں لہٰذا اس وقت پر کاشتکارکے لئے کپاس کی فصل کی مکمل برداشت ممکن نہیں ہوتی۔ اگر کاشتکار کپاس کی فصل کی برداشت کا انتظار کرتا ہے تو گندم کی فصل کی کاشت میں غیر معمولی تاخیر ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گندم کی فصل کو مکمل دورانیہ نہ ملنے کی وجہ سے پیداوار میں بہت بڑی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت بروقت ہوتی ہے ،جس سے پیداوار اچھی اور زمیندار کی آمدن میں اضافہ ہو تاہے،جدید طریقہ کاشت کو اپنا کر زمیندار حضرات اپنی آمدن میں خطیرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کی کھڑی فصل میں گندم کی براہ راست کاشت یا کپاس یا دھان کے مڈھوں میں زیرو ٹیلج یا کولٹر ٹائپ سٹبل ڈرل کے ذریعے گندم کی کاشت میںتاخیر پر قابو پایا جا سکتا ہے ہمارے ترقی پسند کاشتکاروں کی گندم کی پیداوار اوسط پیداوار کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ عام کاشتکاروں اور ترقی پسند کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں فرق کو کم کرنا انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پر چوہدری محمداکرم زراعت آفسیر پیرمحل، چوہدری جاوید نمبردار سمیت زمینداروںکی کثیر تعدادموجود تھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) حکومت پاکستان پاک فوج کے ساتھ مل کر ہر روز دہشت گردی کے خلاف بہتر سے بہتر نتائج حاصل کر رہی ہے ، دہشت گردوں کا تیزی سے قلع قمع ہو رہا ہے ، ملک پاکستان کے جس حصے میں بھی یہ دہشت گرد جو کہ نا اسلام کے محسن ہیں اور نہ ہی انسانیت کے محسن ہیں اور جو جو جانی و مالی نقصانات یہ کر رہے ہیں اُن خیالات کااظہاراسر ار احمد پھلوری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) پیرمحل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور فوج نے مل کر ایک کر رکھا ہے اور دِن رات ایک کر کے وہ چاہتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے اِن سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ، وقت قریب آن پہنچا ہے جب اِن دہشت گردوں کا جب سے خاتمہ ہو گا اور ملک پاکستان کی سرزمین پر ہر کونے میں امن و امان اور سکون و سلامتی ہو گی ، ہماری حکومت چاہتی ہے کہ عوام الناس سکھ اور چین کا سانس لے ، اپنے معاملات نپٹائے اور گھر سے باہر نکلتے ہوئے اُنہیں کوئی خطرہ نہ ہو ، اور اس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ، اس سلسلہ میں عوام الناس کو بھی جاگ کر رہنا ہو گا ، اور اپنے اِرد گرد ماحول پر نظر رکھنی ہو گی ، خدا کے فضل و کرم سے بہت جلد اِن دہشت گردوں سے چھٹکارا بھی ملے گا اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی مستقبل بنیادوں پر ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) امتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گناہ کے بعد توبہ کا موقعہ میسر آتا ہے۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سے ساری زمین پاک کر دی گئی ۔ ظلم کرنے والوں کو معاف کر دیا گیا ان خیالات کااظہارصوفی امجد ظہیر ( وکیل سرکار) نے پیرمحل میں محفل میلاد مصطفےٰ میں خطا ب کرتے ہو ئے کہاکہ طائف میں پتھر کھا کر لہو لہان ہونے والے پیغمبر امن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کی التجائے بد عا پر فرمایا میں برباد کرنے کیلئے نہیں انسانوں کو آباد کرنے کیلئے آیا ہوں۔ ہادی بر حق حضرت محمد مصطفی نے دنیا کو دستور امن ، ضابطہ ٔ حیات معاشرتی و معاشی ضابطے اور قابل فخر کردار عطا فرمایا۔ خون کے پیاسے خونی رشتوں میں پرو دیئے گئے۔محبت و اخوت کی خوشبو سے عرب کا معاشرہ معطر ہو گیا۔ قانون کی بالا دستی ہوئی۔ مجرم و محرم میں فرق واضح ہو گیا۔ آج مقاصدِ ولادتِ پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہم نئی نسل کو ایک پر امن ماحول میسر کریں۔ بے گناہ افراد کو قتل کر کے اور دہشت گردی کا نشانہ بنا کر قوم کے مستقبل کو تاریکی کی طرف دھکیلنے والے غدار ہیں۔

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News

Pirmahal News