پیرمحل کی خبریں 04/03/2015

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) گنے کی عدم ادائیگی کے خلاف ہزاروں کسانوں نے پیرمحل سے کمالیہ شوگر ملز تک ریلی نکالی شوگر ملز کے کے سامنے احتجاجی دھرنا دے کر شوگر مل انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا تفصیل کے مطابق گنے کے کاشتکاروں کے 2ارب روپے شوگرملز کمالیہ کی طرف واجب الادا ہے بروقت ادائیگیاں نہ ہو نے کی وجہ سے کاشتکاروں کا شدید مشکلات کاسامنا ہے، عدم ادائیگی پر گنے کے کاشتکاروں اور انجمن کاشتکاران ، کسان بورڈ کے عہدیداروں جن می مہر ممتاز احمد دولتانہ، غلام شبیر وڑائچ ،رئیائرڈمیجر احمد نواز ، رانا غلام قادر، رانا لیاقت علی خان، راناظہور الحق،، ظفر عباس گادھی، چوہدری ناصر جٹ ، عمرنواز باجوہ،ناصر گجر،رائو شفیق مئیو، عالم شیر سمیت ہزاروں کسانوں نے پیرمحل سے کمالیہ شوگر ملز تک موٹر سائیکل ریلی نکالی ، ریلی کمالیہ شوگر ملز کے سامنے اختتام پذیر ہو گئی ریلی کے شرکاء نے شوگرملزکے سامنے احتجاجی دھرنا دے کر ملزانتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،کسان رہنما مہر ممتاز دولتانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاروں کو دی جانے والی سی پی آرز کے مطابق شوگر ملز انتظامیہ15یوم کے اند ر ادائیگیاں کر نے کی پابند ہے مگر ظلم کی انتہا یہ ہے کسان رقم کی حصول کے لئے خوار ہو رہے ہیں جب کہ بااثر افرادکو چوردروازوں سے ادائیگی کی جارہی ہیں، آج کا دھرنا پر امن ہے غلام شبیر وڑائچ نے کہاکہ شوگر ملزکی انتظامیہ کے ہاتھوں گزشتہ کئی سالوں سے گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل جاری ہے۔شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے گنے کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکاروں کیلئے دیگر فصلوں کی دیکھ بھال کرنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ ملز انتظامیہ ادائیگیاں کرکے اپنے چہیتے کاشتکاروں کو نواز رہی ہے مگر چھوٹا کاشتکار پیمنٹ کے حصول کیلئے خوار ہو کر رہ گیا ہے رئیائرڈمیجر احمد نواز نے کہاکہ اگر ہمارے احتجاجی دھرنہ کے باوجود گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں نہ کی گئیں تو ہم کاشتکاروں کی آواز ایوان بالا بلند کریں گیحکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا زراعت کا شعبہ بھی زوال پذیر ہونا شروع ہو چکا ہے۔اگر ہماری زراعت تباہی سے دوچار ہوگئی رائو شفیق مئیونے کہا کہ
ہم پر زور اپیل کرتے ہیں کہ شوگر ملز کمالیہ انتظامیہ کی زیادتی کا شکار ہونے والے گنے کے کاشتکار نے اگرظلم و ناانصافی کے خلاف آوازنہ بلند کی تو ان کا معاشی قتل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔رانا غلام قادر نے کہا کہ شوگرملز کمالیہ کی جانب سے گنے کی ادائیگیاں تاحال نہیں ہو سکیں جس کی وجہ سے کاشتکاروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ چکی ہے۔دیگر فصلوں پر آنے والے زرعی اخراجات کیلئے کاشتکار اپنے زرعی آلات اور مال مویشی فروخت کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوگرملز انتظامیہ سے پیمنٹ کے حصول کیلئے کاشتکار CPR’sہاتھوں میں اٹھائے بااثر افراد کی سفارشات کا سہارا ڈھونڈ رہے ہیں آخری اطلاعات کا شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے کسانوں سے مذاکرات شروع نہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) کسانوں ،ضلعی انتظامیہ اور کمالیہ شوگر ملز کے ذمہ داران کے درمیان چھ گھٹنے تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے کسانوں اور زمینداروں نے کمالیہ شوگر ملز کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان بر قرار تفصیل کے مطابق گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی طرف سے عدم ادائیگیوں کے خلاف انجمن کاشتکاروں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عہدیداران کی طرف سے شوگر ملز کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے افسران اے ڈی سی جی ذیشان شبیر ، اسٹنٹ کمشنر ز حافظ نجیب، شمائلہ منظور، کمالیہ شوگرملز کے ذمہ داران جن میں خالد اقبال گوندل جی ایم کین ، محمد یسیٰن ڈی جی ایم فنانس ، خالد محمود ڈی جی ایم کین، ملک اختر حسین اے جی ایم کین، انجمن کاشتکاراران کے عہدیداران جن میں مہر ممتاز احمد دولتانہ، غلام شبیر وڑائچ ، رانا غلام قادر، رانا لیاقت علی خان، راناظہور الحق، چوہدری طارق بھٹے والے، ظفر عباس گادھی، چوہدری ناصر جٹ کے درمیان چھ گھنٹے تک مذاکرات ہو تے رہے جوکہ ناکام رہے کاشتکاروں نے شوگر ملزکے سامنے دھرنے دینے کے اعلان کو برقرار رکھا۔ کاشتکاروں نے صحافیوں کو بتایا کہ کمالیہ شوگر ملز نے کسانوں کے 2ارب روپے کی ادا کرنے ہیں انہوں نے کہاکہ کل کا دھرنا پر امن ہو گا اگر کسی نے ہمارے پرامن دھرنے میں رکارٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہو گئی۔گنے کے کاشتکار پیمنٹ کے حصول کیلئے خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔عدم ادائیگیوں کی وجہ سے دیگر فصلوں پر آنے والے زرعی اخراجات پورے کرنا تو درکنار کاشتکاروں کیلئے گھر کا چولہا جلانا بھی دشوار ہو چکا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ان کے آبائی شہر آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گاان خیالات کااظہار تحریک انصاف تحصیل پیرمحل کے صدر میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر کشف ریاض اللہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری سرور کے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے بعد پہلے دفعہ پیرمحل آمد پر سات مارچ کو ان پر تپاک استقبال کیاجائے ان کو ریلی کی شکل میں یو کے گارڈن سے اللہ والاچوک میں لایا جائے گاجہاں پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سکیورٹی کے ناقص انتظامات، تین فٹ کی چار دیواری اور ٹوٹے ہو ئے گیٹ کی وجہ تحصیل کچہری پیرمحل میں افسران اور وکلاء ، سائلوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو گئیں تفصیل کے مطابق تحصیل کچہری میں تین فٹ کی چاردیواری ،ٹوٹے ہوئے گیٹ ، دیوار وں پرنہ ہی خاردار تار لگائی گئی ، سیکورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ایڈیشنل سیشن جج و سول ججوں اور تحصیلداران ، وکلاء اور سائلوں کی زندگیاں غیرمحفوظ ہو گئیں ہیں کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماہو سکتا ہے، وکلاء برداری اور شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پرتحصیل کچہری کی چاردیواری نئے سرے سے تعمیر کیا اور نئے گیٹ لگائے جائیں تاکہ افسران اورعوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔