لندن (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرین شرٹس کی محنت اور لگن کے معترف ہو گئے ہیں ۔ ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کو فٹنس اور فیلڈنگ پرتوجہ جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ساوتھمپٹن میں خصوصی ٹریننگ میں حصہ لے رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اہم سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے فوکس ہونے کو قابل تعریف قرار دے رہے ہیں ۔کیمپ میں کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان ماحول بہت دوستانہ ہے۔
ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے پلانز پر مکمل درآمد کرنے کی وجہ سے خاصے مطمئن ہیں ۔مکی آرتھر نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ جاری رکھیں ۔مکی آرتھر کا ماننا ہے کہ فٹنس بہتر ہو گی تو فیلڈنگ خود بہتر ہو جائے گی۔