سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر غازی علم الدین شہید علیہ الرحمہ کے کردار کو خراج تحسین

Lahore

Lahore

لاہور (خصوصی رپورٹ)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر غازی علم الدین شہید علیہ الرحمہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تحریک صراط مستقیم پاکستا ن کے زیر اہتمام ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طور پر منایاگیا۔ جمعة المبارک کے اجتماعات میں علماء و مشائخ ،واعظین ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں قرار دادیں پیش کیں۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ غازی علم الدین شہید ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پہرہ دینے کی ایک تحریک کا نام ہے۔ ان کا کردار نسل نو کیلئے ایک مدرسہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ جان پر کھیل کر تحفظِ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا علم بلند کرنے والے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

غازی علم الدین شہید کے روشن نام نے ثابت کردیا ہے کہ نام نبی علیہ السلام پر جان دینے والے مٹتے نہیں باطل کی آنکھ میں ہمیشہ کھٹکتے ہیں ۔ غازیان ِ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دربار رسالت سے خاص انعامات سے نوازے جاتے ہیں۔ چودہ صدیوں کی تاریخ واضح کر رہی ہے کہ ایک مسلمان کے جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دنیا کی کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی۔