سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر جمعة المبارک یوم فضیلت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے طور پر منایا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (خصوصی رپورٹ) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر جمعة المبارک یوم فضیلت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے طور پر منایا گیا۔جس میں علمائے کرام نے جمعة المبارک میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے فضائل و مناقب بیان کیے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے امتِ مسلمہ پر بہت زیادہ احسانات ہیں۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کو امت تک پہنچانے میںبھر پور کردار ادا کیا آپ کو اذیت پہنچانا رسول اللہ ۖ کو اذیت پہنچانا ہے۔

سابق گلو کارکی طرف سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی توہین سے امت مسلمہ کے جذبات بری طرح مجروح ہوتے ہیں۔ حکومت سابق گلو کارکو فوراً گرفتار کرے اور ایف آئی آر کے مطابق اسے سزا دے۔ ضمانت قبل از گرفتاری سے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

جنید جمشید نے صرف حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہی کی توہین نہیں کی بلکہ توہین رسالت اور توہین اسلام کا بھی ارتکاب کیا ہے معافی کی بحث فضول ہے ۔اس معاملے میں سرد مہری کا مظاہرہ کیا اور اس کے رد عمل میں کوئی ممتاز قادری سامنا آگیا تو اس کی تما م تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلوکاری میں نام کمانے والا گلوکار آج خود کو مذہبی فلاسفر ظاہر کرکے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دے رہا ہے جس سے عالم اسلام کی شدید دل آزاری ہوئی ہے ۔لہٰذا اسے فوری طور پر کے مطابق قانونی کاروائی فوری عمل میں لائی جائے۔