اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے فیصل آباد میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گو نواز گو کا نعرہ صرف نواز نہیں بلکہ کرپٹ اور تشدد کے نظام کے خلاف ہے ۔ ظلم کی سیاہ رات مٹنے کو ہے۔ فیصل آبادکی عوام کے شعور ،بصیرت اور حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی نے بے گناہوں کا خون بہایاتھا وہ سمجھتے تھے کہ اس خون کومٹادیں گے لیکن حکمران سن لیں یہ خون انکا تاج بہالے جائیں گے ۔حکمران نہیں بچ سکتے ،انکے جانے کا وقت قریب ہے۔ 2 ماہ میں حکومت نے ہمارے خلاف سازشیں کی اور ہمیں بدنام کرنے کی کوششیںکی گئیں۔لٹیروں اور قاتلوں کے تحفظ کیلئے پالیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیے گئے ۔لیکن 2ماہ میں عوام کے ارادے مضبوط ہوئے ہیں۔
انکا کہنا تھاکہ عوام حکمرانوں کے خلاف بیدار ہوچکی ہے ۔بھارت کے حامیوں کو پاکستان کے اندر رسوائی کے دن دیکھنا پڑیںگے ۔قائداعظم اور علامہ اقبال کے روحانی بیٹے اکٹھے ہوگئے ہیں یہ مل کرملک کے تمام مسائل حل کریں گے ۔مجلس وحدت مسلمین کے تمام کار کن خون کے آخری قطرے تک انقلاب کی تحریک کا ساتھ دیں گے جلسے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مظلوموں کا یہ کارواں ظالموں کو اپنے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے آج فیصل آباد کے عوام نے یہ تاریخی اجتماع کر کے ثابت کیا کہ عوام نے کرپٹ مافیا کو مسترد کر دیا ہے جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے بھی خطاب کیا
میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین۔ www.mwmpak.org 03004513206