سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری علیل ہو گئے

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

بھکر (جیوڈیسک) ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے آج سب سے پہلے پیر نور سلطان کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ طاہر القادری نے کہا کہ وہ کئی عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر ہونے کی وجہ طبعیت خراب ہے۔

ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا لیکن کل کا دھرنا شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ہم جے آئی ٹی کو مسترد کر چکے ہیں۔ بعد ازاں طاہر القادری گوڈولہ روڈ پر عوامی تحریک کے ایک کارکن کے گھر اس کے تین بچوں کی شادی میں شریک ہوئے اور ایک لاکھ روپے سلامی دی۔

اس کے بعد پی پی 48 کے امیدوار ملک نذر عباس کے گھر گئے جہاں کارکنوں سے خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹائون سانحہ میں شہید ہونے والے دو کارکن بھکر کے تھے۔

بھکر کے ان دو شہدا کی وجہ آج بھکر میں قیام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان ضمنی انتخابات میں عوامی تحریک کے امیدوار کو کامیاب کرائیں۔