ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ لعل عیسن میں مریضوں کو دستیاب تمام ضروری طبی سہولیات فراہم

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ لعل عیسن میںمریضو ںکو دستیا ب تمام ضر وری طبی سہو لیا ت فراہم کی جا رہی ہیں اور ایمر جنسی میں تمام علاج کی مفت سہو لیا ت کا عمل جا ری ہے اور آپریشن کے لئے مریضو ں کو ادویا ت مفت فراہم کی جا رہی ہیں گزشتہ ما ہ آوٹ ڈورمیں 16223 مریضوں کو طبی سہو لیا ت فراہم کی گئی ہیں یہ با ت ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کروڑ ڈاکٹر محبوب حسین قریشی نے ماہا نہ کا رکردگی کے با رے میں بریفنگ کے دوران بتا ئی ۔ڈاکٹر محبوب حسین قریشی نے بتا یا کہ ہسپتا ل میں گزشتہ ما ہ آوٹ ڈور میں 16223 مریضو ں ، ان ڈور میں 640 مریضو ں ، جنرل سرجری میں 70، معمو لی سرجری میں 40، گا ئنی کی سہولیا ت کے لئے 478 مریضو ں ، ڈلیو ری کے لئے 56خواتین کو طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے علا وہ 1552 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ۔

جبکہ 30افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے جنہیں فری لینز ز فراہم کیے گئے اسی طرح دانتوں کے امراض میں مبتلا586مریضو ں کو طبی سہو لیا ت فراہم کی گئی جبکہ دانتوں 66آپریشن بھی کیے گئے ۔اسی طرح ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں614مریضو ں کو ایکسرے کی سہو لیا ت جبکہ 733مریضوں کو کلینکل لیبا رٹری کی سہو لیا ت بھی فراہم کی گئی ۔اس موقع پر مقامی صحافی طارق پہاڑ ، زاہد عارفی، مسٹر شازل ، و دیگر بھی موجود تھے۔