ہیڈ تریموں پراونچے درجے کا سیلاب، بہاؤ 5 لاکھ کیوسک سے بڑھ گیا

Flood

Flood

لاہور (جیوڈیسک) ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔ پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ کیوسک سے بڑھ گیا۔ جھنگ شہر کو بچانے کے لیے اٹھارہ ہزاری بند توڑنے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

مکینوں کو علاقہ فوراً خالی کرنے کی ہدایت جاری۔ بھکرروڈ موضع وجھلانا کے قریب حفاظتی بندمیں شگاف اس کی چوڑائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بند میں شگاف پڑنے سے دریائے چناب کاسیلابی پانی بھکر روڈ پر آگیا۔ پانی بھکر روڈ سے جھنگ کے نواحی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا۔

جھنگ: بھکرروڈ موضع وجھلانا کے قریب حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا، جھنگ شگاف کو پر کرنے والا محکمہ انہار کا عملہ اور مشینری موقع سے چلی گئی۔جھنگ حفاظتی بند میں پڑنے والے شگاف کی چوڑائی میں مسلسل اضافہ، بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے جھنگ: حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نکلنے والا پانی بھکر روڈ پر آگیا۔ جھنگ: پانی بھکر روڈ سے جھنگ کے نواحی علاقوں کیجانب بڑھنے لگا۔