کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے۔الیکٹرک شاہ فیصل کالونی کا آپریشن برق کے دوران رفاہ عام کے رہائشی علاقوں اور شاہ فیصل کالونی نمبر1،2اور 3 کے تجارتی مراکز سے 40سے زائد بجلی کے غیر قانونی کنڈوں کا خاتمہ اور 30 سے زائد بجلی چوروں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ۔شہر سے بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈوں کے خاتمے کے لئے کے الیکٹرک شاہ فیصل کالونی کی جانب سے جاری آپریش برق کے دوران رفاہ عام کے رہائشی علاقوں سے 15سے زائد اور شاہ فیصل کالونی نمبر1،2اور 3کے تجارتی مراکز سے 25سے زائد بجلی کے غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کرکے 30سے زائد بجلی چوروں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے شاہ فیصل کالونی میں کے الیکٹرک کے آپریشن برق کی سربراہی جی ایم شاہ فیصل مولا بخش ،ڈی جی ایمز فیصل ،سجاد ،عبدل عباسی اور منیجر علم اظہر بھی موجود تھے جی ایم کے الیکٹرک شاہ فیصل مولا بخش نے بجلی چوری قانون جرم ہے بجلی چوری کا خاتمہ کرکے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلا نے کے لئے کے الیکٹرک نے آپریشن برق کا آغاز کیا ہوا انہوں نے کہاکہ بجلی چوری کرنے والوں کو بھاری جرمانہ اور سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔