بھمبر کی خبریں 16/11/2014

Bhimber

Bhimber

)آزاد کشمیر بجلی کی پیداوار میں خو دکفیل ہے اس لئے بجلی کے ریٹ فی یو نٹ انتہا ئی کم ہو نے چا ہیں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر بجلی کی پیداوار میں خو دکفیل ہے اس لئے بجلی کے ریٹ فی یو نٹ انتہا ئی کم ہو نے چا ہیں کیو نکہ آزاد کشمیر میں پیدا ہو نے وا لی پیداوار”پن بجلی”کہلوا تی ہے اس لئے ہمیں ایک رو پیہ فی یو نٹ بجلی ملنی چا ہیے زائد بجلی پنجا ب کی ضرورت کر دی جائے پنجا ب کس طر ح اپنے عو ام کو بجلی فرو خت کر تا ہے وہ آزاد کشمیر حکومت کا کا م نہیں ہے علاوہ ازیں جنر ل سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی کٹو تی بھی نا جا ئز ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لد پرو یز بٹ نے کیا انہو ں نے کہا کہ صحیح اور درست فیصلے اگر صحیح اور درست وقت پر نہ کئے جا ئیں تو پھر وہ حشر ہو تا ہے جو آج پا کستا ن کا ہو ارہا ہے عو ام سیا سی لیڈرشپ سے پر یشا ن ہیں کیو نکہ ملک میں افرا تفر ی ہے نا م نہا د قومی لیڈر شپ جو تیو ں میں دا ل با نٹ رہی ہے پو ری لیڈر شپ کو قو م کا دکھ در داور پر یشان کئے ہو ئے ہیں اور یہ دکھ در د اقتدا ر حا صل کر نے سے مشروط ہے دیکھنا یہ ہے کہ پہلے سے مو جو د اور آئند ہ آنے وا لے جو سہا نے خو اب عو ام کو دکھا رہے ہیں کیا وہ خو اب قا بل عمل بھی ہیں کیا یہ لو گ بجلی کا بحرا ن حل کر لیں گے کیا سستی گیس فرا ہم کر لیں گے کیا سستا پیٹرو ل ،ڈیز ل بھی عو ام کو فرا ہم کر لیں گے کیا بے رو زگا ری کو دو ر کر نے کے لئے نو جوانو ں کے لئے وسیلہ روز کا بندوبست کر لیں گے کیو نکہ پی پی پی نا کا م ہو چکی ہے مسلم لیگ ق فو ج کے ساتھ ملکر نا کا م ہو چکی ہے مسلم لیگ نو ن نا کا می سے دو چا ر ہے تحر یک انصا ف خیبر پختنو اہ میں گڈ گو رننس قائم کر کے صو بہ کو مثالی صو بہ قرار دے سکتی تھی لیکن وہ کس ایجنڈ ے پر چل رہی ہے ممکن ہے وہ پا کستا ن کے رو شن مستقبل کا ضا من ہو سکے لیکن قوی امید ہے وہ ایک سیراب بھی ثا بت ہو گا اس سا ری صورتحا ل کے مد نظر آزاد کشمیر میں طواف المو گی میں مز ید اضا فہ ہو گا کیو نکہ آزاد کشمیر میں وہی لو گ اقتدا ر پر قا بض ہو تے ہیں جنہیں وفا ق پا کستا ن اور پا کستا ن کی خفیہ ایجنسیا ں مسند اقتدا ر پر بیٹھا تی ہیں یہی وہ تلخ حقیقت ہے جسے بیان کر نے میں ہمیں کو ئی خو ف نہیں ہے کیو نکہ ہم مقبو ضہ کشمیر کو آزاد کرو اتے کرو اتے آزاد کشمیر میں گم ہو جا ئیں گے کیو نکہ تحر یک جد وجہد نا کا می سے دو چار ہے اور آج کشمیر کی سیا سی نا م نہا د شخصیا ت اور جما عتیںبظا ہر ہمیں کا میا ب نظر آرہی ہے جو ریا ست جمو ں وکشمیر کی آزاد ی کے لئے ہر کو شش آزاد کشمیر کے اقتدار کے لئے کر تے ہیںکیو نکہ اقتدا راور آزاد ی کا آپس میں کو ئی تعلق نہیں ہے اقتدا ر کے لئے آزادی کا حا صل ہو نا ضروری ہے آج ہم مختلف حصو ں میں تقسیم ہو کر آہستہ آہستہ اپنی شنا خت کھو تے جا رہے ہیں جو تحر یکی کا رکنو ں کے لئے اور دا نشمندو ں کے لئے لمحہ فکر یہ ہے اب دانشوروں کو پا کستا ن اور ہندوستا ن کے راگ الا پنے کی بجا ئے جرا ت مندا نہ کردار ادا کر تے ہو ئے میدا ن میں اتر نا ہو گا کیو نکہ ہما ری پہلی تر جیح ریا ست جمو ں وکشمیر کی مکمل آزاد ی ہے بعدازاں پو ری کشمیر ی قو م جو بھی فیصلہ کر ے گی وہ قا بل عمل ہو گا ۔
……………………….
………………………….

ہیڈماسٹر پنڈی جہونجہ چوہدری محمدافضل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکول کے اساتذہ
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپو رٹر )ہیڈماسٹر پنڈی جہونجہ چوہدری محمدافضل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکول کے اساتذہ ، طلباء اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سکائوٹ سیکرٹری و پی ٹی آئی عابد محمود انجم کی صحت یابی اور ان کی دراز عمری کے لیے دعاکی گئی اور دعا کی کہ راجہ عابد محمود جلد صحت یاب ہوکر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں سکیں ۔ یاد رہے کہ راجہ عابد محمودگذشتہ روز دل کے عارضہ میں مبتلا ہوگئے تھے جنھیں فوری طورپر KIC سنٹر میرپورمیں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کاعلاج معالجہ کرنا شروع کردیا ۔