لاہور (جیوڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ سچے سروں میں بنے گانے روح کی غذا ہوتے ہیں۔ شاہدہ منی نے کہا کہ بے سرا اوربے تالہ میوزک سماعتوں کو اچھا نہیں لگتا۔
بدقسمتی سے ہمارے ہاں موسیقی کا شعبہ اب ان لوگوں کے ہاتھوں میں آچکا ہے جن کوموسیقی کی الف ب تک پتہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیکھ کرکیا جانے والا ہرکام معیاری ہوتا ہے اوراسے لوگوں کی توجہ بھی ملتی ہے لیکن بنا سیکھے کیے جانے والا وقتی شہرت پانے کے بعد ایساغائب ہوتا ہے کہ پھر کوئی اس کا نام تک نہیں لیتا۔