واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اوبامہ کیئر کو ہٹانے اور اپنی ہیلتھ پالیسی لانے میں ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فی الحال اوبامہ کیئر کی ناکامی کو انتظار کرنا چاہیے۔ جب اوبامہ کی پالیسی ناکام ہو گی تو وہ دوبارہ اپنی ہیلتھ پالیسی لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کچھ ریپبلکنز کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کچھ اپنے لوگ ہیں جو اس بل کو پاس ہونے نہیں دیتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ صحت سے متعلق بل سینٹ میں پش کر چکے ہیں لیکن ہر بار ڈیموکریٹس اور چند ریپبلکنز کی مخالفت کے باعث بل ابھی تک پیش نہ ہو سکا۔