تحریر : ملک محمد سلمان پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے صوبہ بھر میں ہیلتھ کنونشن ٢ دسمبر تا ١١ دسمبر کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں ہفتہ صحت خدمت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحت عامہ کے شعبہ میں پنجاب حکومت کے نتیجہ خیز اقدامات کی بدولت ہی خاطر خواہ بہتری آئی ہے، ہفتہ صحت خدمت کے انعقاد کا مقصد غریب عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہی دینا اور علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کر نا ہے۔
پنجاب حکومت نے پچھلے چار سال میں ہیلتھ کے شعبہ میں ١نقلابی تبدیلیاں کی ہیں،ان اقدامات میں ہسپتالوں کے انفرا سٹریکچر میں بہتری، محکمہ صحت کے بجٹ میں دوگنا اضافہ،اعلی کوالٹی کی ملٹی نیشنل ادویات کی فراہمی،ہیپاٹائیٹس کلینکس کا قیام اور ادویات کی مریض کے گھر تک بذریعہ کورئیر فراہمی۔ ہیلتھ کونسل بجٹ کا اجراء ، متعدی امراض مثلا ڈینگی، ملیریا ، پولیو کے لئے کے لئے بر وقت اقدامات۔ٹی بی کی مفت تشخیص اور ادویات کی مریضوں کے گھر تک ترسیل،غیر متعدی امراض کے لئے خصوصی کلینکس کا قیام، خواتین اور بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام، حاملہ خواتین کے لئے ٢٤ گھنٹے ایمبولنس سروس کا آغاز۔ماں اور بچے کی صحت کے لئے ٢٤ گھنٹے سہولیات کی دستییابی، عطائیت کا خاتمہ شامل ہیں۔
ہسپتا لوں میں جد ت اور ادویات ودیگر سروسز کا سہر ا وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہبا ز شر یف اوران کی ٹیم صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر ، سلمان رفیق اور سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ کو جا تا ہے۔تیز ی سے پھیلنے وا لی ہیپا ٹا ئٹس کو روکنا اور اسکے خلا ف آ گا ہی شعور دینا ،ڈ ینگی و پولیو کا خا تمہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا گیا ہے اور مزید انفراسٹرکچر کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے اب سرکاری ہسپتالوں میں عالمی معیار کی سہولیات مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں، صوبہ بھر میں ہر نومولود بچے کو اسکی پیدائش کے فوری بعد انٹی ٹی بی اور انٹی ہیپاٹائٹس ویکسین کی جائے گی جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ہر دیہی مرکز پر زچہ بچہ کے فری علاج اور آپریشن کی سہولت میسر کی ہے۔ سکو لو ں میں فلٹر یشن پلانٹس لگا ئے جا رہے ہیں تا کہ صا ف پا نی کی دستیا بی سے بچے مہلک بیما ریوں سے بچ سکیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، سرکاری ہسپتال تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ جو سہولیات آج مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں میسر ہیں وہ کہیں بھی فراہم نہیں کی جا رہیں ۔ ماضی کے مقابلے عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہیں۔ حکومت پنجاب مراکز صحت اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات مفت فراہم کررہی ہے سرکاری ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات اور علاج معالجہ کو یقینی بنایا جارہاہے ۔حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان میں اسپتالوں میں جدید اور خود کار جنریٹر کی فراہمی،دیہی علاقوں کی حاملہ خواتین کے لئے ایمبولینس سروس (ہیلپ لائن 1034) کا اجرائ،اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ،ہیپاٹائٹس بی اور سی کی مفت سکریننگ اور عوام کو ٹی سی ایس کے ذریعہ ان کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی اور ایکسرے مشینوں کی سہولت ۔پہلے سٹی سکین کی سہولت صرف بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ہونے کی وجہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،سرکاری ہسپتال کیلئے سینکڑوں کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑتی تھی یا پھر پرائیویٹ ہسپتال سے پندرہ سے بیس ہزار کی بھاری رقم کی عوض سٹی سکین کرایا جاتا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے مشن خدمت میں عبادت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سٹی سکین مشینوں کی فراہمی کا تاریخ ساز فیصلہ کرکے عوام کو بہت رلیف دیا ہے۔
ہیلتھ کنونشن کاانعقا د حکو مت پنجا ب کا اچھا اقدام ہے۔حکو مت پنجا ب کی شعبہ صحت میں اصلا حا ت لا نے کی پالیسی کامیا ب رہی ہے۔ زچہ و بچہ سکیور کر نے کے لئے بڑے ہسپتالوں کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹر ز اور بنیادی مراکز صحت پر گائنی سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ہسپتالوں کی طرح دہی مر اکز صحت کو بھی ایمبو لنس کی فراہمی عوام دوست اقدا م ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور انقلابی اقدامات سے عوام کو صحت کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم ہورہی ہیں ، محکمہ صحت میں کی جانی والی شاندار اصلاحات کی بدولت آج پنجاب حکومت صحت میں سر فہرست دکھائی دیتی ہے یہاں تک دوسرے صوبوں کی مدد کو بھی پہنچتی ہے۔رواں برس جب صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ہزاروںتک پہنچنے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے ڈینگی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تو ایسے کٹھن مرحلے پرحکومت پنجاب نے فوری طور پر خیبرپختونخوا گورنمنٹ کو اپنی خدمات آفر کیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر ماہرین ڈینگی اور سنئیر ڈاکٹروںکی ٹیم کے ہمراہ خود ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں موبائل لیبارٹریز کے ساتھ مریضوں کی خدمت میں مصروف رہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دے کر ثابت کردیاکہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے مقرر کئے جانے والے اہداف پرپیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتری اورسرکاری ہسپتالوں میں ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات کی مفت فراہمی واقعی قابل تحسین اقدامات ہیں۔ہسپتالوں میں انٹر نیشنل معیار کی ادویات اور خدمات کی فراہمی کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔ ہیلتھ کنونشن کے انعقاد سے نہ صرف عوام کو حکومت پنجاب کے صحت بارے کیے گئے اقدامات سے آگاہی ہوئی بلکہ ان کو مفت معیاری ادویات اور دیگر طبی سہولیات بھی ملیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے عوام کے لیے ہیلتھ کنونشن کا انعقاد خوش آئند ہے۔