کوٹلہ ارب علی خان : ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کی ماہانہ میٹنگ چوہدری شبیر احمد ممبر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت ٹی ایچ کیو کھاریاں میں ہوئی جس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو مزید فعال کرنے اور لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولت کی بہتر فراہمی کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہیلتھ کونسل کی میٹنگ میں میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش سیکرٹری ہیلتھ کونسل ، ڈاکٹر سید علی محمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کھاریاں، آصف چٹھہ سب ڈوئژن آفیسر بلڈنگ کھاریاں ، خان اسلم خان ممبر ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں نے شرکت کی ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے اس موقع پر ہسپتال کا دورہ بھی کیا ۔
کوٹلہ ارب علی خان( )ہیلتھ کونسل کے قیام سے ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے حکومت پنجاب عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ماہانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں تعینات تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر اہلکار اپنی ڈیوٹی کو خدمت کے جذبے کے تحت سر انجام دیں تا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جا سکے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوںکو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ، تشخیص اور مفت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے بہترین سسٹم ڈیلوری کی بدولت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار بہت بہتر ہوا ہے اور سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا اعتماد بھی بڑھا ہے انھوں نے کہا کہ مریضوںکی صحت سے جڑے معاملات کو بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ڈاکٹر زسمیت ہم سب کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہو گا جس سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں گے ہیلتھ کونسل کے قیام اور افسران و ممبران کی بھرپور محنت کی بدولت ہسپتال کے ہر شعبہ میں ایک واضع تبدیلی نظر آ رہی ہے جس سے مریضوںکو معیاری علاج معالجہ کے حوالے سے تمام تر سہولیات میسر ہو رہی ہیں ۔
کوٹلہ ارب علی خان ( )صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں میاں عرفان حبیب ایڈوکیٹ ،سیکرٹری نوید اصغر بٹ اور چوہدری نصراللہ ایڈوکیٹ کھاریاں نے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمدکوٹلہ سے ملاقات کی کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے صدر نے ممبر پنجاب اسمبلی سے جی ٹی روڈ تا آفس بار ایسوسی ایشن کھاریاں کی تعمیر کا مطالبہ کیا جو کہ چوہدری شبیر احمد نے موقع پر ہی ٹف ٹائل کی تنصیب کیلئے احکامات جاری کر دیے اور تقریبا دو ہفتوں میں اس روڈ پر ٹف ٹائل کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا اور آئندہ بھی بار ایسوسی ایشن کھاریاں سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر صدر و سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاں نے ممبر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔