کروڑ لعل عیسن کی خبریں 16/5/2016

Group Photo

Group Photo

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) YCDO صحت تعلیم اور معاشرے کی فلاح و بہبود بلاامتیاز کام کر رہی ہے گرین ٹاؤن سامٹیہ موڑ پر ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کیا جائے گا جس کے لئے گرین ٹاؤن انتظامیہ نے زمین دینے اور 10 لاکھ روپے کی پیش کش کی ہے یہ بات یوتھ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو انسپکٹر محمد ظہیر بابر نے گزشتہ روز گرین ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی تفصیل کے مطابق گرین ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو سید نظر محی الدین گیلانی اور MD سید فرحان گیلانی کی دعوت پر YCDO کے چیف ایگزکٹو اپنے عہد دران کے ہمراہ گرین ٹاؤن پہنچے جہاں پر سید فرحان گیلانی نے انہوں پسماندہ علاقہ جہاںپر دور دور تک صحت کی سہولیات ناکافی ہیں پر بریفنگ دی اور انہیں اپنی جانب سے ہسپتال کے لئے دوکنال5مرلہ اراضی جس کی مالیت 25 لاکھ سے زائد ہے اور 10 لاکھ روپے دینے کا علان بھی کیا انہوں نے کہا کہ یہاں پر ایک اچھا تعلیمی ادارہ اور ہسپتال میرا خواب تھا سکول فنکشنل ہو چکا ہے اور ہسپتال کا انگ بنیاش 29مئی کو رکھ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس علاقہ کے غریب نادار افراد کی بلا امتیاز خدمت کروں چیف ایگزیکٹوانسپکٹر محمد ظہیر بابر YCDOلوگوں کو تعلیم صحت اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی غریب و نادار خواتین و حضرات کی فلاح بہبود کے لئے کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملتان کے بہت سے علاقوں بدہلہ سنت قاسم پورہ ،معصوم شاہ روڈ ،سورج کھنڈ سمیت بہت سے علاقوں میں فری ڈسپنسری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال فلٹریشن پلانٹ سمیت غریب اور بے سہارہ افراد کی مالی معاونت مخیر حضرات کے تعاون سے کی جارہی ہے جو صرف اللہ کی رضاء کیلئے ہے اس کے کوئی دوسرے مقاصد نہیں اور نہ ہی یہ کوئی NGOہو۔تقریب سے صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ وائس چئیر مین یونین کونسل چوہدری عبدالرؤف گجر ایڈوکیٹ محمد عامر سید عبدالرحمٰن بخاری،غلام رسول ودیگر نے YCDOکی کارگردگی کو سرہاتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دلایا اس موقع پر محترمہ گلزار بیگم امتیاز باجوہ ،پروفیسر حیدر زیدی ،رانا اخلاف احمد ،آصف نواز عبدالفیصل ،ملک اقبال سامٹیہ و دیگر حضرات موجود تھے آخر میں صدر سید محی الدین گیلانی نے دعا کرائی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Group Photo

Group Photo

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)التقویٰ ویلفئیر سوسائٹی جانب سے 12خوش نصیب افرادکو قراء اندازی کے ذریعہ مفت عمرہ پر بھجوا دیا گیا التقوٰی ویلفئیر سوسائٹی کے صدر ملک محمد اسماعیل کھوکھر نے گزشتہ روز 12خوش نصیب افراد قاری محمد رضوان ،بیگم قاری رضوان ،مظہر حسین ،رب نواز ،منظور حسین ،طارق حسین محمد صدیق ،سعید اللہ امام بخش،اللہ بخش ،غلام محمد نے کو قراء اندازی میں نام نکلنے پر عمرہ پر بھجوا دیا گیا انہوں نے کہا کہ ان کے مکمل اخراجات التقوٰ ی ویلفئیر سوسائٹی نے ادا کئے اور عمرہ کی سعادت سے واپسی پر بھی انہیں خوش آمدید کہا جائے گا التقوٰ ی ویلفئیر سوسائٹی ایک کلینکل لیبارٹری قائم کر رہی ہے جس میں لوگوں کو مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔۔