کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ضلعی بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی امور کے حوالے سے فنڈز کی عدم فراہمی کے وجہ سے علاقائی ترقی منجمد اور عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے گئے ترقیاتی منصوبے کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم فیملی پارکوں کا تفصیلی دورہ کرکے سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر محمد ارشد بھی موجود تھے فیملی پارکوںکا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے فیملی پارکوں اور کھیل میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی درستگی اور بچوں اور بزرگوں کے لئے تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تزئین و آرائش کی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے
ضلع کے تمام علاقوں کو یکساں بنیاد پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی درستگی کے ساتھ فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کے تمام فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کا مرکز بنا یا جائے گا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں تمام فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے اور علاقائی سطح پر سرسبز و صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔