کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صفائی وستھرائی کے امور کی بہتر کے ذریعے صحت مند ماحول اور علاقائی خوبصورتی کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی کے نظام کی بہتر کو یقینی بنا نے کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے روانہ کی بنیاد پر کچرا اُٹھا کر کچرا کنڈیوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جائے انہوں نے TMAشاہ فیصل ٹائون کو کچرا کنڈیوں پر نمبرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے عمل کی بھی مکمل نگرانی کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون UC-3میں A-1چوک پر ماڈل کچرا کنڈی کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر یاسین مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کچرا کنڈیوں کی تعمیر کے حوالے سے TMAشاہ فیصل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا معاشر ہ علاقائی تہذیب و تمدن کی پہچان ہے صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری پر تمام تر توجہ مرکوز کی جائے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا کہ شاہ فیصل ٹائون میں صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتر ہماری اولین ترجیح اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں کچرا کنڈیوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جارہا ہے اور شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں قائم کچرا کنڈیوں کو ماڈل بنایا جا رہا ہے چیف آفیسر کمال مصطفی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل ٹائون میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہی شاہ فیصل ٹائون کو مسائل سے پاک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے گا۔