اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو معدے میں تکلیف کے بعد ہسپتال داخل ہونا پڑا۔
مولانا فضل الرحمان کو دوپہر کے کھانے کے بعد معدے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں شام تک ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا۔
مولانا فضل الرحمان کو شام تک گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔