کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے نہ صرف عملی کام کیا ہے بلکہ عوامی خدمت کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی اور اُن سے مکمل تعاون کرتی رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور پرائم میڈیکل پریکٹیشنز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری کی سرپرستی میں حکومت سندھ کی جانب سے شہر کراچی اور مضافاتی علاقوں میں صحت کے شعبوں میں نمایا ں خدمات انجام دینے والے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز ،نرسز ،پیرا میڈیکل اسٹاف ،ڈسپنسر ز ،ٹائون ہیلتھ آفیسرز خصوصاً انسداد پولیو میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پولیو سے پاک پاکستان کے لئے اپنی خدمات انجام دینے والی پولیو ورکرز میں ایمرجنسی ہیلتھ کیئر کلینک اور گولڈ میڈیکل ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری،ایڈیشنل کمشنر کراچی حاجی احمد ،ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رافعیہ حلیم،ڈی آئی جی فیروز شاہ ،ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر خالد حسین شیخ ،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان ،اسماء علی شاہ ،سید وقاص شاہ ،بشیر احمد چنا ،کرن آفتاب اور پرویز عالم نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری نے کہاکہ ہمیں دلوں سے نفرت کو نکال کر امن و محبت کو فروغ دینا ہوگا۔ اپنے وطن اور شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور پرائم میڈیکل پریکٹیشنز ایسوسی ایشن عوامی خدمات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اور ان کی خدمت کے اطراف میں انہیں میڈل سے نوازنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایسے پروگرام کے ذریعے حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوگا تاکہ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہ سکے تقریب میں شہر کراچی خصوصاً مضافاتی علاقے منگھو پیر ،گڈاپ،میٹروول ،اورنگی ٹائون ،سہراب گوٹھ ،فقیرا گوٹھ ،خدا کی بستی ،نارتھ کراچی میں صحت کے بنیادی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو یمرجنسی ہیلتھ کلینک کے ایوارڈز اور سرٹیفکٹ اور گولڈ میڈیل سے نوازا گیا۔
Emergency Health Care Medical Clinic and Gold Award Ceremony