ہیلتھ انشورنس اور آشیانہ ہائوسنگ سکیم جیسے منصوبوں کا ایماندار ہاتھوں میں رہنا ضروری ہے، امتیازعلی شاکر
Posted on June 18, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدر، مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں مئیو، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میئو اور میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکرنے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررت ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا پیش کردہ بجٹ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔
آٹے پر سبسڈی دے کر عام عوام کو ریلیف دیا گیا ہے جو یقینا حوصلہ افزا بات ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ میاں شہباز شریف تعلیم اور روزگار کو خصوصی توجہ دیں گے تاکہ عوام خوشحال اور ملک ترقی کی راہ پر چل پڑے ۔امتیا ز علی شاکر نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس اور آشیانہ ہائوسنگ سکیم پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ خوبصورت منصوبے ہیں۔
لیکن ان منصوبوں کا ایماندار ہاتھوں میں رہنا لازم ہے تاکہ حق دار کو اُس کا حق مل سکے ۔انہوں کہا کہ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ایمانداری پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں لیکن اُن کے ساتھ کام کرنے والے بھی اگر ایمانداری سے کام کریں توپنجاب کو صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھرمیں مثالی صوبہ بنایا جاسکتا ہے۔
امتیاز علی شاکر نے مزید کہا کہ سبسڈی مہنگائی کا حل نہیں حکومت عوام کو خوشحال کرنے کے تمام وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرکے توانائی، تعلیم اور روزگار کے شعبے پر توجہ دے ۔ہر شخص تعلیم ،صحت اور پولیس کے محکموں میں کام کرنے کا اہل نہیں اس لئے ہمیں روزگار کے مزید مواقع تلاش کرنے پر غور کرنا ہوگا۔
اگر کرپٹ اور بدعنوان اہل کاروں کو برطرف کرکے اُن کی جگہ ایماندار افراد کو تعینات کردیا جائے تو کرپشن ختم ہوسکتی ہے ورنہ کرپشن کا جن قابو کرنا مشکل ہے ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔