جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ صحت جھنگ کے سینٹری انسپکٹر کی مجرمانہ خاموشی کے نتیجہ میں شہر بھر کے معروف چوکوں پر قائم ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر مضر صحت گوشت کا آ زادانہ استعمال جس کے نتیجہ میں نہ صرف شہری بلکہ دور دراز کو آ نے جانے والے غریب مسافر مختلف موذی امراض میں مبتلا ایک اطلاع کے مطا بق معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت جھنگ کا سینٹری انسپکٹر جو اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگائو اور مال کمائو کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے کے نتیجہ میں شہر بھر کے معروف چوکوں جس میں ایوب چوک سیشن چوک تھانہ صدر چوک سر فہرست ہیں پر قائم ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر مضر صحت گوشت کا آ زادانہ استعمال جس کے نتیجہ میں نہ صرف شہری بلکہ دور دراز کو آنے جانے والے غریب مسافر مختلف موذی امراض میں مبتلا جس پر عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈی سی او جھنگ نادر چھٹہ سے نہ صرف مذکورہ انسپکٹر بلکہ مذکورہ چوکوں پر قائم ہوٹلوں اور ریڑ ھیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او / ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت جھنگ نادر چٹھہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع میں پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے ایم اے/ایم ایس سی پارٹ ون اور بی ایڈ کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں امتحانی مراکز کے سو گز کی حدود کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس حکم کے تحت ممنوعہ علاقہ میں امدادی کتب ،حل شدہ پرچے اور اسی نوعیت کا دیگر مواد لے جانے کی ممانعت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید کی زیر نگرانی مختلف تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے تربیتی پروگرام کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید کے مطابق تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کو ایمرجنسی ،فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے ،زخمی کو شفٹ کرنے ،سیلابی صورتحال کے دوران فوری طبی سہولیات فراہم کرنے ، خود کو محفوظ بنانے ،پولیس اور ایمر جنسی اداروں کو کال کرنے اور دیگر حفاظتی تدابیر کی تربیت کا کام مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں دوران سمر تعطیلات مکمل کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں تربیتی مشقیں مکمل کی جاچکی ہیں او ر اس ضمن میں مکمل ڈیٹا بھی مرتب کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ خصوصی تربیتی مہم اپنے حدف کی تکمیل تک جاری رکھی جائیگی۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج قمر الزمان نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 2 قیدیوں جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ سعید اللہ مغل اور سول جج بھوآنہ شفقت حسین نے 05نفر حوالاتی اسیران کو جیل سے ذاتی مچلکہ پر فی الفور رہا کرتے ہوئے قیدیوں کے بہتر علاج معالجہ و طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجود ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔انہوںنے مختلف بیرکوں میں جاکر بیمار قیدیوں کی عیادت کی اور انکے مسائل کے بارے استفسار کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری الیاس احمد اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیوجاوید رشید بھی انکے ہمراہ تھے۔فاضل جج صاحبان نے نوعمر اور خواتین کی بیرکوں کو بھی دورہ کیا اور خصوصی طور پر کچن اسیران کا معائنہ کرتے ہوئے مینیو کے مطابق قیدیوں کو فراہم کئے جانے والا کھانا ،چکن اور روٹی کا معیار و وزن بھی چیک کیا ۔ انہوںنے قیدیوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کی نسبت و پر خلوص تعاون اور بہتر ین گھر جیسی سہولیات کی فراہمی پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صفائی ستھرائی و دیگر کے مزیدبہتر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔