حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) فوڈ انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا چوہدری اعجاز احمدکی حفظان صحت کے اصولوں کے بر خلاف کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون،دو نمک فیکٹریوں سمیت متعدد ہوٹلوں اور بیکریوں کو سیل کردیا گیا۔

برف اور بیکریوں کے کارخانوں سے پانی کے نمونہ جات حاصل کر کے لاہور لیبارٹری بھجوا دیا گیا،غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سہیل چوہدری کی خصوسی ہدائت پر فوڈ انسپکٹر تحصیل ٹیکسلا چوہدری اعجاز احمد نے ٹھٹہ روڈ ، فیصل شہید روڈ و دیگر مقامات پر چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کرنے والے متعدد تاجروں کو واننگ دی۔

جبکہ چیکنگ کے دوران کئی ہوٹلوں ، بیکریوں کو سیل کردیا، جبکہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر متعدد دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے کئے، میڈیا سے گفتگو کے دوران فوڈ انسپکٹر چوہدری اعجاز کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کاربار کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا اور انکے ساتھ کسی قسم کی کوئی رو رعائت نہیں برتی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے،عوامی شکایات پر قانون حرکت میں آئے گا،ہمارا بنیادی مقصد معیار کو برقرار رکھنا ہے ،انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

اس ضمن میں روز مرہ کی بنیاد پر چھاپو ں کا سلسلہ جاری ہے،عوام ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو جعلی پروڈکٹس بنا کر بازار میں فروخت کر رہے ہیں ،انتظامیہ اس پر بھرپور کاروائی کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہوٹلوں ، بیکریوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038