صحت مند معاشرے کے قیام میں سوشل ورکرز کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ دڑی عظیم خان

رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان نیشنل پولیو کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) کی ٹیکنیکل سپورٹ سے دڑی عظیم خان، چک نمبر75پی میں قائم لوکل سپورٹ آرگینائزیشن کے ممبران سے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام میں سوشل ورکرز کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ خواتین سماجی کارکن گھریلو کام کاج کے ساتھ ساتھ، صحت، تعلیم، سینیٹیشن اور ہاتھ دھونے کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے جیسی اہم ذمہ داریاں بھی ادا کررہی ہیں جسکو ہمیشہ خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ،افغانستان اور نائجیریا کے علاوہ پوری دنیا سے پولیوکا خاتمہ ہو چکا ۔ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کوپولیو ویکسین کے دو قطرے پلانے سے اس مرض کاخاتمہ ممکن ہے لہذا والدین، سول سوسائٹی، مذہبی علماء کے ساتھ ساتھ سوشل ورکر بھی اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریںاور ہر پولیو مہم میں اپنے اردگردپانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلانے کو یقینی بنائیںتو 2016ء تک وطن عزیز سے پولیوکا خاتمہ ممکن ہے۔

این آر ایس پی کی فوکل پرسن مس ثمینہ اشرف اور ایل ایس او کی صدر مس مریم عروج نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔اس موقع پر فرزانہ اکرم،راشدہ مجید،رومانہ بشیر،میڈم رفعیہ،میڈم سلمیٰ،بخت علی،شہزاد احمد،عبدالخالق ودیگربھی موجود تھے۔ روٹری کلب کی طرف سے عہدیداروں اورمعززین میں پولیو کیپس، سٹوری بکس،فرینڈشپ بینڈز،بیجز و دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

LSO Members

LSO Members

LSO Members

LSO Members

محمد ممتاز بیگ
ممبر۔پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی۔روٹری انٹرنیشل۔
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: [email protected]