صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر کے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں: ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد

Deputy Commissioner Zubair Ahmed

Deputy Commissioner Zubair Ahmed

کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ کھیل کے ذریعے قیام امن اور ملک کا نام روشن کیا جاسکتا ہے ہمارے ملک میں ہر فیلڈ میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کی سرپرستی اور بہتر نگہداشت کیا جائے تو ہم اپنے نوجوانوں میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے کمشنر کراچی کے زیر سرپرستی اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان کے زیر اہتمام کورنگی نمبر ڈھائی تاکورنگی نمبر ٢ تک منعقدہ قومی یکجہتی و پیغام امن و محبت واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا منعقدہ واک میں گینز ورلڈ ریکاڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کے علاوہ بڑی تعداد میں اسکولوں کے طلباء و طالبات اور عوام نے شرکت کی ۔

واک سے خطاب کرتے ہوئیڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا نے مزید کہاکہ شہر میں قیام امن اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور ہم اُن تمام اداروں کے ساتھ تعاون کرینگے جو اس شہر میں قیام امن اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کو کھیل کے ذریعے امن و یکجہتی کو فروغ دینے کے حوالے سے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھیلٹ اورنگزیب سلطان نے کہاکہ امن واک کے انعقاد کا مقصد ہمیں اپنے دلوں سے نفرتیں مٹا کر محبتیں پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے ہر قوم ،مذہب اور فرقہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو باہم مل کر پاکستان سے دہشت گردی ،انتہا پسندی کی لعنت کا خاتمہ کرکے پاکستان کی ترقی و بقاء کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانا ہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اگر خدا ناخواستہ پاکستان نہیں تو ہمارا وجود نہیں رہے گا انہوں نے کہاکہ امن واک شہر کراچی میں امن و اتحاد یکجہتی کا باب رقم کرے گی۔