کراچی (پ ر) پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام انڈر19 ڈپٹی کمشنرز کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ڈسٹرکٹ ویسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب نے کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹ اور دیگر سامانکے ساتھ انعامات بھی تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور ،صحت مند معاشرے کا قیام اورجرائم کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں۔
ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے صحت مند سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں جو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کا باعث بھی بنتی ہیںانہوں نے تقریب کے انعقاد پر پیس ایمبسڈر کے روح رواں گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایسی تقریب کے انعقاد سے نہ صرف کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو متعارف کرا یا جاتا ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ شہر میں قیام امن کا سہرا رسندھ رینجرز اور پولیس کو جاتا ہے آج قیام امن کی وجہ سے شہر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہیں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع فراہم ہوا ہے انہوں نے کہاکہ پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن بہت جلد شہر میں تعلیم ،کھیل اور صحت کے شعبے میں بنیادی کردار ادا کرنے والے ادارے اور شخصیات کو ایوارڈز سے نوازے گی۔
انہوں نے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ناصر آفتاب نہ صرف ایک ایماندار افسر ہیں بلکہ شہر میں کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والی شخصیت ہیں تقریب سے ڈائریکٹر نیشنل میوزیم محمد شاہ بخاری ، ڈاکٹر محمد زادہ، ڈاکٹر مسکین شاہ نے بھی خطاب کیا اور اس کے کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر