صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔رائو فاروق

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مسلم رینجرز فٹ بال کلب برمی کالونی لانڈھی کے زیر اہتمام سابقہ انٹر نیشنل فٹ بالر اور ڈسٹرکٹ ایسٹ اور کورنگی کے معروف فٹ بال آرگنائزر رائو فاروق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ پہلا رائو فاروق انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں میز بان ٹیم مسلم رینجرز نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد مضبوط حریف اتحاد الیون کو 2-1سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا فاتح ٹیم کے عبداللہ سنیئراور عبداللہ جونیئر نے خوبصورت گول اسکور کئے حریف ٹیم کا واحد گول عثمان نے کیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں مہمان خصوصی رائو فاروق اور لانڈھی برمی کالونی کے معروف سماجی شخصیت جاوید نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے فٹ بالرز میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے گئے تقسیم انعامات کی تقریب میں ینگ اتحاد کے روح رواں معروف فٹ بال آرگنائزر با بو فیروز سمیت فٹ بال سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

مہمان خصوصی رائو فاروق نے کہاکہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹیکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ کھلاڑی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ہونہار کھلاڑیوں ہی کی بدولت ملک و قوم کا نام روشن کیا جاسکتا۔

Rao Farooq Footbal Tornament

Rao Farooq Footbal Tornament