صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پارکوں کی حالت بہتر بنا یا جائے نشاط ضیاء قادری
Posted on September 9, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند ماحول کے فروغ کیلئے پارکوں، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے ،پارکوں اور کھیل کے میدانوں کوآباد کرکے ہی ہسپتالوں کو ویران اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے، فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے پارکوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران سے کہاکہ مستقل بنیادوں پر فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر توجہ مرکوز رکھ کر صفائی و ستھرائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں فیملی پارکوں میں بزرگوں اور بچوں کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے ساتھ پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے۔
ٹوائلٹ کا قیام یقینی بنایا جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ کسی بھی علاقے کی۔ خوبصورتی علاقے میں صاف ستھرا ماحول اور ہریالی ہوتی ہے متعلقہ افسران شاہ فیصل کالونی میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو وقف کردیں تاکہ یہاں بسنے والوں لوگوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے۔