کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات مشتاق احمد کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے مرکزی آفس میں صدر امیر محمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ سلیم خمیسانی ،سنیئر نائب صدر نعیم احمد کاکا ،نائب صدر رئیس احمد ، رابطہ سیکریٹری کریم خان ،سیکریٹری اطلاعات اسلم کامریڈ و دیگر عہدیداران و ممبران بھی شرکت کی اجلاس میں مشتاق احمد مرحوم کی سماجی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے صدر امیر محمد خان نے کہاکہ مشتاق احمد مرحوم نہایت زندہ دل اور کھیل کی سرگرمیوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے اس حوالے سے اسپورٹس کے حلقوں میں انہیں نمایاں مقام بھی حاصل تھا مشتاق احمد کی رحلت سے کھیل کی دنیا ایک شفیق انسان سے مرحوم ہوگیا۔
مشتاق احمد کی رحلت سے جو خلا ہوا ہے وہ مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا اجلاس میں مشتاق احمد مرحوم کی ایصال ثواب اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس کے اخر میں کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی نے مشتاق احمد مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ مشتاق احمد مرحوم کی خدمات پر ان کے نام سے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے۔